ایک عورت اور تین بوڑوں کی کںانی

 ایک گاؤں میں ایک عورت نے اپنے گھر کے باہر تین بوڑھے آدمیوں کو بیٹھے ہوئے دیکھا۔ وہ کافی دیر سے وہاں موجود تھے۔ عورت ان کے پاس گئی اور کہا:

"میں آپ کو نہیں جانتی، مگر آپ کو کافی دیر سے یہاں بیٹھے دیکھ رہی ہوں، آپ بھوکے ہوں گے۔ براہ کرم اندر آ کر کچھ کھا لیجئے۔"

ان میں سے ایک نے پوچھا:  

"کیا گھر کا مرد اندر موجود ہے؟"

عورت نے جواب دیا: "نہیں۔"

بوڑھے نے کہا:  

"تو پھر ہم اندر نہیں آ سکتے۔"

عورت واپس اندر چلی گئی۔ شام کو جب اس کا شوہر گھر آیا تو اس نے اسے ان لوگوں کے بارے میں بتایا اور سارا واقعہ سنایا۔ شوہر نے کہا:  

"جاؤ اور ان بوڑھے آدمیوں کو بلاؤ اور کہو کہ وہ اندر آ کر ہمارے ساتھ کھانا کھائیں۔"

عورت باہر گئی اور ان بوڑھوں سے کہا:  

"میرے شوہر گھر آ گئے ہیں۔ وہ آپ کو اندر مدعو کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ کھانا کھائیں۔"

وہ بولے:  

"ہم اکٹھے کسی گھر میں نہیں جا سکتے۔"

عورت نے حیران ہو کر وجہ پوچھی تو ایک بوڑھے نے کہا:  

"ان میں سے ایک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:  

"اس کا نام دولت ہے۔ اگر یہ آپ کے ساتھ جائے گا تو آپ کا گھر دولت سے بھر جائے گا۔"  

پھر دوسرے بوڑھے کی طرف اشارہ کیا اور کہا:  

"یہ کامیابی ہے۔ اگر یہ آپ کے ساتھ گیا تو آپ کو ہر کام میں کامیابی ملے گی۔"  

پھر اپنے بارے میں کہا:  

"میرا نام محبت ہے۔ اگر میں آپ کے ساتھ گیا تو آپ کا گھر ہمیشہ محبت سے بھرا رہے گا۔"

بوڑھے نے مزید کہا:  

"جا کر اپنے شوہر سے مشورہ کریں کہ وہ ان میں سے کس کو اپنے گھر بلانا چاہتے ہیں۔"

عورت نے اندر جا کر یہ بات بتائی تو شوہر خوش ہو گیا اور بولا:  

"چلو، دولت کو بلاتے ہیں تاکہ ہمارا گھر دولت سے بھر جائے۔"

عورت نے کہا:  

"نہیں، کیوں نہ ہم کامیابی کو بلائیں؟"

ان کی بہو بھی یہ باتیں سن رہی تھی۔ اس نے مشورہ دیا:  

"کیوں نہ ہم محبت کو اپنے گھر بلائیں؟ ہمارا گھر ہمیشہ محبت سے بھرپور رہے گا۔"

شوہر اور بیوی نے بہو کی بات مان لی۔ عورت باہر گئی اور پوچھا:  

"آپ میں سے محبت کون ہے؟ برائے مہربانی اندر آئیے اور ہمارے مہمان بنیں۔"

محبت اٹھا اور گھر کی طرف بڑھنے لگا۔ اچانک باقی دونوں بھی اس کے پیچھے چل پڑے۔ عورت نے حیران ہو کر پوچھا:  

"آپ نے تو کہا تھا کہ آپ تینوں اکٹھے نہیں جا سکتے۔ میں نے صرف محبت کو مدعو کیا تھا، پھر آپ سب کیوں آ رہے ہیں؟"

بوڑھوں نے جواب دیا:  

"اگر آپ نے دولت یا کامیابی کو بلایا ہوتا تو باقی دو باہر ہی رہتے، مگر چونکہ آپ نے محبت کو بلایا ہے، جہاں محبت ہو، وہاں دولت اور کامیابی خود بخود چلی آتی ہیں۔"

جہاں محبت ہو، وہاں دولت اور کامیابی خود بخود پیچھے پیچھے چلی آتی ہیں



Comments