ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

 ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلو اضافہ

لاہور اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلو اضافہ کر دیا. فروری کے لیے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا. 
فی کلو قیمت 264روپے مقرر، گھریلو سلنڈر 703 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 2706 روپے اضافہ کیا گیا. چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈالر، پٹرول کے بعد عوام پر ایل پی جی بم گرا دیا گیا. ایل پی جی کی قیمت میں تاریخ ساز اضافہ، غریب کی کمر توڑ دی گئی. حکومت نے ایل پی جی مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے بلیک قیمت پر سرکاری مہر لگا دی. گیس مافیا کی چاندنی ہو گئی. چیئرمین ایل پی جی نے کہا کہ اب گھریلو سلنڈر 3115 روپے اور کمرشل سلنڈر 11984 میں فروخت ہو گا.


Comments